
روات میں پاکستان تحریک شاد باد کی کارنر میٹنگ جلسے میں تبدیل۔۔۔
چیرمین پاکستان تحریک شاد باد ڈاکٹر محمد حنیف کا شاندار استقبال کیا گیا۔
روات میں پاکستان تحریک شاد باد کی کارنر میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد لوگوں کو پارٹی کے منشور سے آگاہ کرنا اور نئے منتخب عہدیداران کو ذمہداریاں سونپنا تھا۔۔
اس موقع پر پاکستان تحریک شاد باد کے کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔۔
صدر یوتھ ونگ اسلام آباد مرزا نوید، بانی و سینئر ممبر چوہدری افتخار، سینئر ممبر راجہ صفدر بانی، صدر پاکستان تحریک شاد باد راولپنڈی حکیم اختر عزیز، صدر یوسی روات راشد محمود بھٹی، صدر یو سی بگا شیخاں ملک عابد اعوان، صدر پنجاب ڈاکٹر سلیم مغل، اور دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔۔
چیرمین ڈاکٹر حنیف مغل نے شاندار استقبال پر شکریہ ادا کیا اور لوگوں کو پارٹی کے منشور بیان کیا۔ انکا مزید کہنا تھا کہ ہمارے پاس اس وقت صرف وژن ہے، جو لوگ ہمارے قافلے میں شریک ہو رہے ہیں وہ انتہائی مخلص لوگ ہیں، جنہیں بغیر عہدوں کی لالچ ہماری پارٹی میں شامل ہوئے ۔۔